Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

دبئی سول ایوی ایشن کا پی آئی اے پر 3 لاکھ 20 ہزار درہم جرمانہ

اسلام آباد: دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئر لائن پی آئی اےپر تین لاکھ 20 ہزار40 درہم کا جرمانہ عائد کردیا ہے ۔ 1کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کووڈ 19 قوانین کی خلاف ورزی پرعائد کیا گیا ہے۔

دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کو کووڈ 19 قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 3 لاکھ 20 ہزار40 درہم کا جرمانہ عائد کردیا ۔دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 11 اپریل 2022 کوجرمانے کی ادائیگی کا مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق 28 مارچ کے واقعے پرجاری نوٹس کے جواب میں 30 دن کے دوران پی آئی اے کو اپیل کا حق دیا گیا۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ دو مسافروں پر جرمانے کی رقم 3 لاکھ 20 ہزار جبکہ متفق جرمانہ 40 یو اے ای درہم ہے۔جرمانے کی ادائیگی بذریعہ کیش یا چیک دبئی سی اے اے فنانشل افئیرزسیکشن میں کی جائے۔پی آئی اے کی جانب سے 28 مارچ 2022 کو کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔

مراسلے کے مطابق پی آئی اے کی جانب سےایک سال میں دوسری بار قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ ماضی میں بھی ایئرلائن کی جانب سے کئی بار قوانین کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔

Related posts

شہباز گل عمران خان کے چیف آف اسٹاف مقرر

Hassam alam

اکاؤنٹ میں 24 سال کی تنخواہ منتقل، ملازم استعفیٰ دیکر غائب

Hassam alam

اسلام آباد میں 23 مارچ کو دہشتگردی کا خطرہ ہے، شیخ رشید

Rauf ansari

Leave a Comment