Urdu
انٹرٹینمنٹ

دبئی ایکسپو میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا آغاز

دبئی ایکسپو میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا آغاز ہوگیا، پہلے روز طیفا ان ٹربل کی اسکریننگ۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں حکومت نے فلمی صنعت پر عائد تمام ٹیکسز ختم کر دیئے ہیں اور خوبصورت سیاحتی مقامات پر فلم سازی کیلئے این او سی کے طریقہ کار کو بھی آسان بنایا جارہا ہے۔

چھبیس فروری تک ہر جمعہ اور ہفتہ کو مجموعی طور پر گیارہ پاکستانی فلمیں پاکستان پویلین میں پیش کی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب کے پہلے روز طیفا ان ٹربل کی اسکریننگ کی گئی۔ فلم اسکریننگ کیلئے اداکارعلی ظفر اور حریم بھی موجود تھیں۔ افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ مناسب توجہ نہ ملنے کے باعث فلم انڈسٹری زوال کا شکارہوئی۔ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا فلم ساز ملک جبکہ سینیما گھروں کی تعداد کے حساب سے دوسرے نمبر پر تھا۔ ستر کی دہائی کے بعد پاکستان میں فلمی صنعت سمیت سینما گھروں پر توجہ نہیں دی گئی۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ڈرامہ، فلم، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے اپنی کہانی دنیا تک پہنچائی جا سکتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے۔ حکومت نے سینما گھروں کے بجلی کے نرخوں میں رعایت سمیت ٹیکسوں میں بھی کمی کی۔ مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لئے غیر ملکی مواد پر ٹیکسز عائد کیئے تاکہ ہمارے اپنے لوگ ڈراموں اور اشتہارات میں کام کر سکیں۔

چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین ہیرے کی مانند ہے۔۔۔ یہاں پیش کی جانے والی پاکستانی فلمیں عالمی ناظرین کے لئے ہیں۔ پاکستان میں خوبصورت سیاحتی مقامات پر فلم سازی کیلئے این او سی کے طریقہ کار کو بھی آسان بنارہے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان اپنی فلموں کی اسکریننگ سے اپنے سینما کو فروغ دے رہا ہے۔

Related posts

آئی فون کو سست کرنے کا الزام، ایپل پر 1 کھرب 89 ارب ہرجانے کا کیس، فیصلہ آج

Hassam alam

ایکشن سے بھرپور فلم امریکن ریفیوجی کا ٹریلر جاری

ibrahim ibrahim

ہالی وڈ فلم ایمبولینس کا ٹریلر جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment