Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

گرد و غبار کے ڈیرے، کراچی دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا

کراچی : گزشتہ 2 دنوں سے گرد و غبار کے ڈیروں کے باعث کراچی دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا ، محکمہ موسمیات نے آج رات تک گرد و غبار کا طوفان تھمنے اور سردی بڑھنے کی نوید سنا دی۔

ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق فضائی آلودگی میں کراچی دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سرد اور خشک موسم میں شہری احتیاط کریں ، تاکہ موسمی بیماریوں سے بچا جا سکے ۔

کراچی دو روز سے گرد و غبار کے طوفان کی لپیٹ میں ہے ، اوسطا تیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گرد آلود ہواؤں نے حد نگاہ کو بھی متاثر کررکھا ہے، محکمہ موسمیات نے مطابق گرد و غبار کا یہ سلسلہ آج رات تک ختم ہو جائے گا۔

گرد آلود ہوائیں تھمیں گی تو سردی بڑھے گی ۔ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتے تک کراچی میں موسم کا پارہ گرنے کی نوید سنادی ۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

لارڈ نذیر پر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کا الزام ثابت

Hassam alam

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

Hassam alam

پاک فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کر دیا

Hassam alam

Leave a Comment