Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قبل از وقت انتخابات آپ کا نہیں ہمارا مطالبہ تھا، بلاول

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا قبل از وقت انتخابات آپ کا نہیں بلکہ ہمارا مطالبہ تھا۔ عدم اعتماد، انتخابی اصلاحات، قبل از وقت صاف و شفاف انتخابات ہمارے دیرینہ اہداف تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیرالتواء ہو تو آپ اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے۔ تحریک عدم اعتماد زیرالتواء ہونے کی صورت میں اسپیکر بھی ووٹنگ کے بغیر سیشن کو ختم نہیں کرسکتے۔ عمران خان آپ کی بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان آج آپ نے ثابت کیا کہ سوائے ایک چھوٹے سے آمر کے آپ کچھ نہیں ہو۔ جس کی انا دستور کے سامنے زیادہ اہم ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا ہم نے ثابت کیا کہ اپنے ووٹوں سے عمران خان کو پارلیمنٹ سے باہر کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم اپنے ووٹوں کی طاقت سے ہم آپ کو الیکشن میں بھی شکست دیں گے۔

Related posts

ملک میں مہنگائی کی تصدیق وفاقی ادارہ شماریات بھی کر رہا ہے، ترجمان پی ڈی ایم

Hassam alam

ساڑھے تین سال قبل ووٹ کی حرمت پر ڈاکہ ڈالا گیا، خواجہ آصف

Hassaan Akif

سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیر اعظم کی دنیا بھر کے ممالک سے مدد کی اپیل

Hassam alam

Leave a Comment