Urdu
پاکستان تازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ چارسدہ، ایبٹ آباد، سوات، نوشہرہ، اوکاڑہ، بھلوال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے ملتان، فیصل آباد، ایبٹ آباد، سوات، مالا کنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ اور مردان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ آتے ہی مختلف شہروں میں عوام کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور کاروباری مراکز سے کھلے علاقوں میں نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی زیرِ زمین گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد تھی۔فی الحال اس زلزلے سے ہونے والے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Related posts

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

Hassam alam

ہمیں پنجاب کی عوام کو ویکسینیٹ کر کے محفوظ بنانا ہے

Hassam alam

نظرثانی کی درخواست کا آئینی حق ہے، وکیل عرفان قادر

Hassam alam

Leave a Comment