Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جارہا ہے

کراچی: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منارہی ہے۔ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مسیحی بھائیوں کو مبارک باد دی۔

ملک بھر میں مسیحی برادری بھرپور آزادی کے ساتھ ایسٹر کی خوشیاں سمیٹ رہی ہے۔ گرجا گھروں میں ملکی ترقی و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ پنڈ دادن خان کے سینٹ جان چرچ کھیوڑہ میں بڑی تقریب ہوئی۔ضلع جہلم میں اس قدیم چرچ کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ضلع وہاڑی میں بھی ہر طرف ایسٹر کی رونق نظر آئی۔دعائیہ تقریبات میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ملک میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ چکوال میں عبادت گاہوں پر خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئیں۔ ایلیٹ فورس، مجاہد اسکواڈ کے جوان گشت کرتے رہے۔ جہلم۔ وہاڑی اور دیگر مقامات پر بھی سیکیورٹی الرٹ رہی ۔

Related posts

وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں مجھ سے منسوب منفی تبصرے گمراہ کن اور غلط ہیں، نواز شریف

Nehal qavi

تحریک عدم اعتماد جلد ایوان پیش کی جائےگی، احسن اقبال

Rauf ansari

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 07 ستمبر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

Hassam alam

Leave a Comment