Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

ای سی سی نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمدکرنےکی منظوری دیدی

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملکی ضروریات کیلئے 30 لاکھ ٹن گندم کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے 20 لاکھ ٹن گندم حکومتی سطح پر اور 10 لاکھ ٹن نجی شعبے کے ذریعے درآمد کی اجازت دیدی۔ وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب حکومت کی رمضان المبارک میں آٹے کی سبسڈی کی رقم کی ادائیگی کا فیصلہ نئی پنجاب کابینہ کی تشکیل اور منظوری کے بعد رقم وفاق کو ادا کر دی جائے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملکی ضروریات کیلئے 30 لاکھ ٹن گندم جبکہ زرعی شعبے کیلئے چین سے 2لاکھ ٹن یوریا کی درآمد کی اجازت دیدی، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل کی قیمت میں فرق پر 62 ارب 27 کروڑ روپے جبکہ وزارت بجلی کو سبسڈی کی ادائیگی کیلئے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

ای سی سی نے پانچ ضروری غذائی اشیاء کی یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکیج کی مزید دو ہفتے کی توسیع کر دی، آٹا دال چینی چاول اور گھی پر سبسڈی جاری رہے گی، وزارت خزانہ وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے واجبات کی بھی ادائیگی کرے گی۔

اجلاس میں کے ٹو اور کے تھری ایٹمی توانائی پلانٹس کی تعمیر کی مدت میں توسیع کا فیصلہ ہوا، توسیع سے منصوبہ کے 38 کروڑ ڈالر کے قرض کی توسیع میں مدد ملے گی،

اجلاس میں ملکی ضروریات کے مطابق چین سے 2 لاکھ میٹرک ٹن کھاد کی درآمد کی اجازت دی گئی، چین سے کھاد 90 دنوں کے ادھار پر خریدی جائے گی ملک میں خوردنی تیل کیلئے پام آئل کی درآمد پر دو فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی، سعودی فنڈ فار ڈویلپمینٹ کی تمام پورٹ فولیو پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ کی منظوری سعودی فنڈ ڈویلپمینٹ کا انرجی، ہیلتھ، ایجوکیشن کے شعبوں میں تعاون حاصل ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل کی قیمت میں فرق پر 62.27 ارب ادائیگیوں کیلیے منظور، وزارت بجلی کو سبسڈی کی ادائیگی کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری، حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کیلئے 7.5 ارب روپے کی منظوری، حجاج کی امداد کیلئے 2.4 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری، وزارت قانون و انصاف کیلئے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری، جبکہ وزارت داخلہ کو امن و امان کیلئے 11 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

Related posts

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدر لینڈز، قومی ٹیم لاہور سے روانہ

Hassam alam

پاکستان میں 2021 کا آخری سورج تلخ وشیریں یادیں لیے ڈھل گیا

Rauf ansari

ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment