Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی پرغور

اسلام آباد:وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر یوریا کی خریداری پر چھوٹ دے دی ہے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر یوریا کی خریداری پر چھوٹ دے دی۔ ربیع سیزن کے لیے ٹی سی پی کے ذریعے یوریا کی خریداری پیپرا رولز سے مستثنی ہوگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی پائیدار ترقی کے لئے 10 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جبکہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے لیے 33 کروڑ 80 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی ۔ وزارت ہاؤسنگ کی سندھ اور بلوچستان میں اسکیموں کے لیے 5 ارب 85 کروڑ کے فنڈز کی سمری کی منظوری کی گئی ۔

ای سی سی نے وزارت داخلہ کے لیے 1 ارب 80 کروڑ، کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دی جبکہ آئی پی پیز کو دوسری قسط کے اجراء کے لیے 134.783 ارب روپے اور الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات اور انتخابی فہرستوں کیلئے 4.785 ارب کی فراہمی کی منظوری دی گئی ۔

Related posts

امریکہ اور پاکستان کو ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے، بلاول بھٹو

Zaib Ullah Khan

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

Hassam alam

ہنگو:گھرمیں گیس بھر جانے سے 6 افراد جاں بحق

ibrahim ibrahim

Leave a Comment