Urdu

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے آنے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، ملکی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے۔

موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اس حکومت کی کوئی ترجیحات نظر نہیں آرہیں۔ منی بجٹ پیش کرکے آئی ایم ایف کو خوش کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر 16 ارب کے منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔ پہلے ڈاکٹر رضوان پر دباو ڈالا گیا، ان کی موت ہوگئی۔ پھر مقصود چپڑاسی چلا گیا۔ سب سے بڑا ڈاکو اور چور وزیراعظم ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نیب قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،ان کا مقصد صرف این آر او ٹو لینا تھا اور اپنے کیسز بند کرانے تھے۔ یہ چوروں ڈاکوں کا میلہ لگا ہوا ہے۔

فرخ حبیب نے انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ایک ہوکر انتخابات لڑے، ان کا انتخابی نشان چیری بلاسم ہونا چاہئے۔

Related posts

لاہور: ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا

Hassam alam

صدر نے پنجاب اور کے پی کےسے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی

Zaib Ullah Khan

ٹوئنٹی میچ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment