Urdu
پاکستان تازہ ترین

رواں مالی سال مارچ تک ملک کا قرض 44 ہزار 366 ارب روپے تھا،اقتصادی سروے

اسلام آباد:رواں مالی سال مارچ کے آخر تک ملک کا قرض 44 ہزار 366 ارب روپے تھا رواں مالی سال کے اقتصادی سروے کے مطابق مارچ 2022 کے آخر تک اندرونی قرض 28 ہزار ارب روپے جبکہ بیرونی قرضہ 16 ہزار 290 ارب روپے یا 88.8 ارب امریکی ڈالر تھا۔

رواں مالی سال جولائی مارچ کے دوران حکومت نے اپنے قرض کی ادائیگی کیلئے طویل مدت اندرونی قرضے کی سیکورٹیز پر انحصار کیا حکومت نے ٹریژری بلز کا 1.5 کھرب روپے کا حصہ واپس کیا۔اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال جولائی مارچ کے دوران حکومت نے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا۔

حکومت نے رواں مالی سال کے جولائی مارچ عرصہ میں 1.1 کھرب روپے کے سکوک بانڈ جاری کیے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ، سعودی عرب سے تین ارب ڈالر موصول ہوئے جبکہ یورو بانڈ سے ارب ڈالر اور عالمی سکوک بانڈ سے ایک ارب روپے حاصل کیے حکومت نے رواں مالی سال اکتوبر میں میچورنگ انٹرنیشنل سکوک کے متبادل ایک ارب ڈالر کی بھی ادائیگی کی۔

Related posts

شہباز شریف آج چوہدری برادران سےملاقات کریں گے

Rauf ansari

پشاور:قصہ خوانی بازارمیں مسجد میں دھماکہ،30افراد شہید

ibrahim ibrahim

لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے پاکستان کے پاس پیسے نہیں ہے، مریم نواز

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment