Urdu
پاکستان تازہ ترین

یوسف رضا گیلانی اور علی گیلانی کی نااہلی کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن ویڈیو ا سیکنڈل کیس میں یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کی نااہلی کی درخواستوں پردرخواست گزاروں کے دلائل مکمل ،فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور پنجاب اسمبلی کے رکن علی حیدر گیلانی کی نااہلی کیلئے درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری، فرخ حبیب اور کنول شوذب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ملیکہ بخاری کی جانب سے جوابی دلائل میں کہا گیا کہ علی حیدرگیلانی نےتسلیم کیا کہ انہوں نے ووٹ ضائع کرنے کی ترغیب دی،ضروری نہیں کہ علی حیدر نے رقم ادا نہیں کی تو کرپشن نہیں ہوئی علی حیدر کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں الیکشن کمیشن ویڈیوز کا فرانزک آڈٹ کرواسکتا ہے،تحریک انصاف کے درخواست گزاروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی اورعلی حیدر گیلانی کی نااہلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Related posts

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 99 پیسے مہنگا ہوگیا

Zaib Ullah Khan

اداکارہ سونیا حسین کیریئر کا پہلا ایوارڈ جیتنے پر آبدیدہ ہو گئیں

Hassaan Akif

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، ڈالر کا بھی ریورس گیئر

Nehal qavi

Leave a Comment