اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کی حلقہ بندیوں کا آغاز کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام ہنگامی بنیادوں پر چار ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومتیں نقشہ جات ودیگر ڈیٹا فوری طورپر الیکشن کمیشن کو مہیا کریں،سیکرٹری الیکشن کمیشن13اپریل تک عام انتخابات کا ایکشن پلان پیش کریں۔
