Urdu
پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم پاکستان پر انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی برقرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کوڈ آف کنڈکٹ میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نظر ثانی کر دی،ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کو آج لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے منع کر دیا گیاہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نظر ثانی کی گئی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹیرنز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم وزیراعظم پاکستان پر انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی برقرار رہے گی،پبلک آفس ہولڈرز پرالیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی بدستور رہے گی۔وزیر اعظم کو بھی آج لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے منع کر دیاگیا،وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے کے حوالے سے آج جلسہ کرنے والے تھے۔

Related posts

صوفیہ مرزا کیس:سیکریٹری خارجہ عدالت میں طلب

ibrahim ibrahim

انٹر بینک میں ڈالر 190 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا

ibrahim ibrahim

حمزہ شہباز کے حلف کے لیے صدر پاکستان کو نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت

ibrahim ibrahim

Leave a Comment