الیکشن کمیشن نےقومی اسمبلی کے آٹھ حلقوں میں ضمنی انتخابات سولہ اکتوبر کو کروانے کا اعلان کر دیا۔ کراچی کےتمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ تیئیس اکتوبر کو ہوگی۔ حیدر آباد ڈویژن میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان بعد ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا بگل بجا دیا۔ 8 حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو کروانے کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر اور این اے 239 کورنگی کا ضمنی انتخاب بھی 16 اکتوبر کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا، 9 اکتوبر کو ہونے والا ضمنی الیکشن بھی 16 اکتوبر کو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 9 اکتوبر کے ضمنی انتخاب کے پولنگ شیڈول میں تبدیلی متوقع عید میلادالنبی کے باعث کی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تین صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کی گئی۔ این اے 157 ملتان، پی پی 139، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 میں اب پولنگ 9 اکتوبر کی بجائے 16 اکتوبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کےتمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ حیدر آباد ڈویژن میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان بعد ہوگا۔
