الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو سوات جلسے میں شرکت سے روک دیا

سوات: الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو سوات جلسے میں شرکت سے روک دیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرینگ افسر سوات نے نوٹس میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے کوئی بھی آفس ہولڈر عوامی جلسے میں شرکت نہیں کر سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو سوات جلسے سے روک دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے کوئی بھی آفس ہولڈر جلسہ میں شرکت نہیں کر سکتا ہے ۔

پی ٹی آئی 16 مارچ کو سوات کے گراسی گراونڈ میں پی ٹی آئی جلسہ کرنے جا رہی ہے۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More