Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق میں تبدیلی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کی طرف سے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا ہے۔الیکشن کمیشن نے نئے آرڈیننس پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کا معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ای سی پی کا اہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے حوالے سے نئے آرڈیننس پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت فیصلہ کیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن جلد مشاورت کے لیے جلد سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خط لکھے گا۔سیاسی جماعتوں کو بلا کر حکومت کی طرف جاری آرڈیننس پر انکی رائے طلب کی جائے گی ۔سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن اگلا لائحہ عمل طے کرے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے بھی دوبارہ رابطہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت کو الیکشن کمیشن کی جانب نئے آرڈیننس پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔

Related posts

عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس

Nehal qavi

وزیراعظم کی بیرون ملک نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری

Hassam alam

ملک میں مہنگائی کی شرح 21.32 فیصد ہوگئی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment