Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے مکمل واقف ہے، ترجمان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان کا کہنا ہے اپنی آئینی ذمہ داریوں سے مکمل واقف ہیں اور عام انتخابات کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، فرخ حبیب، فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے بیانات پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے مکمل واقف ہے اور عام انتخابات کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے قومی اسمبلی کی نشستیں 272 سے 266 رہ گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشستیں کم ہونے سے نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔ 2017 کی مردم شماری کے عبوری نتائج کے باعث حلقہ بندیاں شروع نہیں کی جا سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مردم شماری کے حتمی نتائج کے لیے وفاقی حکومت کو متعدد خطوط لکھے۔ مردم شماری تاخیر سے نوٹئیفائی ہونے پر حلقہ بندیوں کا کام شروع کیا گیا۔کام شروع ہوتے ہی حکومت نے نئی مردم شماری کا اعلان کر دیا تاہم نئی مردم شماری نہ ہونے پر حلقہ بندیوں کا عمل بھی شروع نہ ہو سکا۔

Related posts

اقوام متحدہ کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 160 ملین ڈالر امداد کی اپیل

Hassam alam

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کینیا کا دورہ

Rauf ansari

حکومت کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment