الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

بلاول بھٹو کو آج ڈی ایم او مالاکنڈ کے سامنے پیش ہوکر یا وکیل کے ذریعے جواب کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ نوٹس کے مطابق نا بلاول بھٹو خود پیش ہوئے اور نا ان کا وکیل پیش ہوا۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

ڈی ایم او مالاکنڈ نے بلاول بھٹو کو 29 مارچ کو دن 2بجے دوبارہ طلب کر لیا۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو پاڑہ چنار میں جلسہ عام سے خطاب کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔ پی پی چیئرمین کو ڈی ایم او کے دفتر میں 28 مارچ کو وضاحت دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More