ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس، عمران خان اور محمود خان کو جواب جمع کرانے کیلئے 15 ستمبر تک کی مہلت

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان اور وزیر اعلٰی محمود خان کو جواب جمع کرانے کے لیئے 15 ستمبر تک مہلت دے دی عمران خان کے وکیل نے نوٹس کو غیر قانونی دے دیا۔

پشاور میں عمران خان کے جلسے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا میں ہوئی عمران خان وزیراعلی محمود خان اور وزراء کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکلا نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگا جس پر الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے 15 ستمبر تک مہلت دے دی۔

عمران خان کی جانب سے قاضی ارشاد ایڈوکیٹ جبکہ وزیر اعلی محمود خان کی طرف سے بیرسٹرعلی گوہرالیکشن کمیشن میں پیش ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے عمران خان وزیر اعلی محمود خان اور صوبائی وزراء کو آج طلب کر رکھا تھا۔

عمران خان اور وزیر اعلی کے وکلا نے الیکشن کمیشن میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس غیر قانونی ہے حکومت کی مشینری استعمال نہیں ہوئی بحیثیت امیدوار یہ عمران خان کا حق ہے کہ وہ حلقے میں جلسہ کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More