Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سیالکوٹ جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے، قبلہ ایاز

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کی سفارش کر دی ۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ملی سزا نظر بھی آنی چاہیے ۔

سانحہ سیالکوٹ پر اسلامی نظریاتی کونسل کے خصوصی اجلاس کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں قبلہ ایاز نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثرقانون سازی کی ضرورت ہے اورقانون کی موجودگی سے بڑا مسئلہ اس پر عمل درآمد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عدالتی نظام میں اصلاح کی گنجائش موجود ہے۔حکومت نے اس واقعہ پر بروقت اقدامات سے پاکستان اصل امیج سامنے آیااور جمیعت علماء سری لنکا کی طرف سے بھی پاکستانی موقف کا شکریہ ادا کیا گیا۔او آئی سی اجلاس نے بھی پاکستان کے اقدام پر تشکر کا اظہار کیا۔

قبلہ ایاز نے کہا کہ ماہرین کے ساتھ آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے مباحثہ جاری رکھا جائے گا ۔سوشل میڈیا پر بہت سا مواد ایسا موجود ہے جو تشدد کو فروغ دے رہا ہے ۔کونسل اجلاس نے عوام کو قانون ہاتھ میں لینے سے باز رہنے کی اپیل کی ہے ۔قانون ہاتھ میں لینا اسلام قانون اور اخلاقیات سب کے خلاف ہے ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیہ پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے۔

Related posts

ڈی ایم جی سمیت مختلف گروپس کے 31 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی

Rauf ansari

اپوزیشن رہنماؤں کی بیٹھک، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

Rauf ansari

عدالت نے شہباز گل پر تشدد کی تحقیقات کرانے کے احکامات جاری کر دیئے

Nehal qavi

Leave a Comment