Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

افغان عوام کی اقتصادی بہتری کی کوششیں کی جانی چاہئیں، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بحرین پارلیمنٹ کی اسپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔افغان عوام کی اقتصادی بہتری کےلیے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں ۔ہمسایہ ملک میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے معاشی بحالی ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق بحرین کی سپیکر نے بارڈر مینیجمنٹ اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Related posts

نماز جمعہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے خلاف بھارتی مسلمانوں کا احتجاج

Rauf ansari

پی ایس ایل 7 میں ‌ کراچی کنگز کی پہلی فتح

Rauf ansari

عمران سے پوچھنا چاہیے وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے؟ خواجہ سعد رفیق

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment