Urdu
تازہ ترین دنیا

مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز

مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں عالمی دفاعی نمائش ای ڈیکس کا آغاز ہوگیا ہے۔ نمائش میں دنیا بھر سے چار سو مختلف کمپنیاں شریک ہیں۔ پاکستان سے بھی تین اسلحہ ساز کمپنیاں بھی دفاعی نمائش کا حصہ ہیں۔

نمائش میں سمندری،زمینی اور فضا میں دفاع کو یقینی بنانے والی چار سو اسلحہ ساز کمپنیاں شریک ہیں۔ پاکستان سے گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلوشن سمیت پی او ایف اور این ایف ٹی سی کی جانب سے دفاعی اسٹال لگائے گئے ہیں۔

گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلوشن کی جانب سے پہلی مرتبہ شاہپر ٹو میزائل کے علاوہ برق ڈرون نمائش رکھے گئے ہیں۔ گلوبل انڈسٹریز ایند ڈیفنس سلوشن کے سی ای او اسد کمال کا کہنا ہے کہ پاکستانی دفاعی صلاحیت دنیا بھر میں مقبول ہے۔

Related posts

عمران خان 15 روز تک وزیر اعظم رہیں گے، شیح رشید

Zaib Ullah Khan

بروک کی شاندار سنچری، قلندرز نے یونائیٹڈ کو شکست دے دی

Zaib Ullah Khan

سندھ بھر میں ایک بار پھر 3روز کیلئے گیس بندش کا اعلان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment