Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف سے مصری وزیرخارجہ کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف سےمصرکےوزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاو ید باجوہ سےمصرکےوزیرخارجہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کےمصرکیساتھ برادرانہ قریبی تعلقات ہیں۔دونوں ملکوں کےمابین ہرشعبےمیں تعاون کومزیدبڑھانےکی ضرورت ہے۔خطےمیں دیرپاامن استحکام کیلئےدرپیش چیلنجزکاحل تلاش کرنےکی ضرورت ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کےوزرائےخارجہ کانفرنس ایک تاریخی پیش رفت ہے۔کانفرنس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پرغور،عالمی برادری سےتعاون پربات ہوگی۔

آرمی چیف سے ملاقات میں مصری وزیرخارجہ نےعلاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کےکردارکی تعریف کی۔ مصری وزیرخارجہ نے پاکستان کیساتھ سفارتی تعاون کومزیدفروغ دینےکیلئےاپناکرداراداکرنےکےعزم کااعادہ کیا ۔

Related posts

اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جارہے، عمران خان

Rauf ansari

ملک میں دہشگردی میں اضافہ ہوا ہے، شیریں مزاری

Rauf ansari

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Hassam alam

Leave a Comment