Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

احساس راشن پروگرام غربت کےخاتمے کیلئےلایاجارہاہے، ثانیہ نشتر

لاہور: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہناہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام ٹارگٹڈ سبسڈی اورغربت کےخاتمے کیلئےلایاجارہاہے ۔ ایک سو بیس ارب کے پروگرام کا آغاز پندرہ دسمبر سے ہوگا جس سے دو کروڈ خاندان مستفید ہونگے۔

لاہورميں پريس کانفرنس کرتےہوئےثانيہ نشترکاکہناتھا کہاحساس راشن رعایت پروگرام غربت کےخاتمے کیلئےلایاجارہاہے جس سے دو کروڈ خاندان مستفید ہونگے۔اس پروگرام میں65 فیصد صوبائی حکومتوں اور35 فیصد وفاقی حکومت کا فنڈ شامل ہو گا۔ ایک سو بیس ارب کے پروگرام کا آغاز پندرہ دسمبر سے ہوگا۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ہم نے جب یہ پروگرام شروع کیا تو سب صوبوں سے بات کی مگر بلوچستان اور سندھ نے ابھی تک اس میں شمولیت کی حامی نہیں بھری۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں حکومت چلانے کے لیے قرضے نہ لینے پڑیں۔

Related posts

لاہور پولیس نے تیرہ اشتہاریوں سمیت 87 ملزمان کوگرفتار کر لیا

Hassaan Akif

پاک فضائیہ کی جانب سے مری میں امدادی کارروائیاں جاری

Hassaan Akif

چیف الیکشن کمشنر کی لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2019 کی قانون سازی کی ہدایت

Rauf ansari

Leave a Comment