Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں عیدالفطر منائی جارہی ہے

پشاور: مسجد قاسم علی خان کے اعلان پر خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عید منائی جا رہی ہے۔ نماز عید کا اجتماع عیدگاہ چارسدہ روڈ پر ہوا۔ وزیر اعلی محمود خان نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں مسجد قاسم علی خان میں سو سے زائد شہادتوں کی بنیاد پر آج پیر کو سرکاری سطح پر عید منائی جا رہی ہے۔پشاور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہواجس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سمیت صوبائی وزرا نے نماز عید گورنر ہاوس میں ادا کی۔نماز عید میں ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔نماز کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی گئی۔ پشاور میں گزشتہ شام ہونے والے زونل رویت ہلال کمیٹی کے علما نے بھی آج عید منانے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

چاندکی آکسیجن انسانوں کے لیے ایک لاکھ سال تک کافی ہو گی

Hassaan Akif

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

ibrahim ibrahim

کراچی میں نئےسال کے ساتھ ہی ڈاکوؤں کا راج

ibrahim ibrahim

Leave a Comment