Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ،عیدالفطر منگل کو ہو گی

اسلام آباد: ملک بھرمیں عید کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہٰذاکل روزہ ہو گا اور عید الفطر 03 مئی بروز منگل کو منائی جائے گی ۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کا اعلان کر دیا۔

شوال المکرم کاچاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد کی زیر ‏صدارت اسلام آباد میں ہوا ۔ جبکہ زونل کمیٹیوں کا اجلاس کراچی، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں ہوا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان بھر میں زونل ہلال کمیٹی کے اجلاس ہوئے، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے، شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ اس پلیٹ فارم کو منظم کریں۔

کراچی میں ہونے والے اجلاس کے بعد زونل کمیٹی نے اعلان کیا کہ شہر قائد میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ زونل رویت ہلال کمیٹی نے تصدیق کی کہ پنجاب میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔

اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کےممبران اور محکمہ موسمیات کے افسران کی شرکت کی ، اس موقع پر بتایا گیا کہ چاند کی اس وقت عمر 17 گھنٹے ہے ، اس کے دکھائی دینے کےلیے عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

Related posts

آرمی چیف کا سیالکوٹ چونڈاکےقریب چنوکی کادورہ

Rauf ansari

سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بچوں کے دودھ پر سیلز ٹیکس کی تجویز مسترد کردی

Rauf ansari

شیخ رشید کی ملک میں خانہ جنگی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،رانا ثنااللہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment