Urdu

اسلام آباد: رمضان المبارک کا آغاز شمسی کلینڈر کے مطابق پاکستان میں 3 اپریل کو ہوا تھا جس کے مطابق اگر پاکستان میں 30 روزے ہوئے تو عیدالفطر 3 مئی کو ہوگی اور اگر 29 روزے ہوئے تو 2 مئی کو ہوگی۔

عیدالفطر کے چاند کی رویت کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک شام ساڑھے چھ بجے منعقد کیا جائے گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر ازاد کریں گے۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔

پاکستان میں عید 3 مئی بروز منگل کے دن متوقع ہے لیکن حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی 1 مئی کے اجلاس کے بعد ہی دے گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں اتوار یکم مئی کو چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں، یعنی پاکستان میں اس بار 30 روزے پورے ہوں گے اور پیر کو عید کے امکانات بہت کم ہیں۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Related posts

کراچی: سپر اسٹور کے ویئر ہاؤس میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

ibrahim ibrahim

پی اے ایف کی ڈیفنس فضائی مشق کا انعقاد

Rauf ansari

فی تولہ سونا 1 لاکھ 35 ہزار700 روپے پر پہنچ گیا

Rauf ansari

Leave a Comment