Urdu
پاکستان تازہ ترین

این اے 133کے ضمنی انتخاب میں 2 روز باقی رہ گئے

لاہور کے حلقہ این اے ایک سو تینتیس کے ضمنی انتخاب میں دو روز باقی رہ گئے۔ انتخاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا۔ ضمنی انتخاب کے لیے چلائی جانے والی انتخابی مہم آج رات بارہ بجے تک ختم ہو جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کی وفات کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو تینتیس کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے چلنے والی انتخابی مہم آج رات بارہ بجے اختتام پذیر ہو جائے گی جبکہ حلقے میں پولنگ پانچ دسمبر کو ہوگی۔

ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی جانب سے شائستہ پرویز ملک امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے مقابلے کے لیے اسلم گل کو میدان میں اتارا ہے۔ حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کاغذات مسترد ہونے کے باعث پہلے ہی الیکشن سے باہر ہوچکے ہیں۔ حلقے میں انتخابی مہم کی گہما گہمی جاری ہے اور امیدوار ووٹرز کو اپنی حمایت کیلئے قائل کرنے کیلئے خوب مگن ہیں۔

Related posts

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفی

Zaib Ullah Khan

گورنر سندھ نے گرین لائن بس پر حملے کو افسوس ناک قرار دے دیا

Hassaan Akif

ہمیں دیوار سے نا لگائیں ایسا ہوا تو نقصان دیوار سے لگانے والوں کا ہی ہوگا،فواد چوہدری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment