Urdu
پاکستان تازہ ترین

نئے الیکشن پر 47 ارب 41 کروڑ روپے کا تخمینہ

اسلام آباد: نئے الیکشن پر سینتالیس ارب اکتالیس کروڑ روپے کا تخمینہ ہے۔ اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔۔ سیکیورٹی پر پندرہ ارب خرچ ہوں گے۔ الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے پانچ ارب ساٹھ کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق بیلٹ پیپرز پر چار ارب تراسی کروڑ کا خرچا ہوگا۔ انتخابی عملے کی تربیت پر ایک ارب اناسی کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ پنجاب میں انتخابات کے لیے نو ارب پینسٹھ کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سندھ میں تین ارب پینسٹھ کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ بلوچستان میں الیکشن کے لیے ایک ارب گیارہ کروڑ روپے کی ضرورت ہوگی۔

Related posts

واٹس ایپ کی گروپس سے متعلق نیا فیچر متعارف کرنے کی تیاری

Rauf ansari

سانحہ سیالکوٹ: مولانا طارق جمیل کی ہاتھ جوڑ کر سری لنکن عوام سے معافی

Hassam alam

عدالتی فیصلہ اچھا ہے مگر آئین شکن کو سزا دینی ہوگی، مریم نواز

Rauf ansari

Leave a Comment