Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوکاز نوٹس کے معاملے پر پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید دو ہفتے کی مہلت دے دی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے پی ٹی آئی وکیل کو ہدایت کی کہ دو ہفتوں سے پہلے اپنا جواب جمع کرا دیں تاکہ دلائل شروع ہوسکیں۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو بذریعہ عمران خان نوٹس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے شاہ خاور سے استفسار کیا کہ آپ کا ریکارڈ کہاں تک پہنچ چکا ہے ۔ شاہ خاور نے جواب دیا کہ ہمیں کچھ معلومات فارن چیپٹر سے موصول ہونی ہیں۔اگر دو ہفتے مل جائیں تو بہتر ہوگا۔

ممبر کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا اس ریکارڈ پر بھی آٹھ سال لگیں گے۔ پی ٹی آئی وکیل نے جواب دیا کہ یہ دس سال پرانا ریکارڈ ہے ہم چاہتے ہیں آپ کو پراپر ڈاکومنٹس دے دیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید دو ہفتے کی مہلت دے دی۔ کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Related posts

فنڈنگ کیس میں تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، فواد چوہدری

ibrahim ibrahim

روس سے پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر ترکیہ اور پاکستان کا اتفاق

Nehal qavi

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا

Hassam alam

Leave a Comment