الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف پی ڈی ایم کی توشہ خانہ درخواست کو خارج کر دیا

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی جانب سے توشہ خانہ درخواست کو غیرمؤثر سماعت قرار دیتے ہوئے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ درخواست کو خارج کر دیا۔

الیکشن کمیشن میں پی ڈی ایم کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر گوہر نے استدعا کی اسپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پہلے ہی زیر سماعت ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کیس غیر مؤثر قرار دینے کی درخواست دائر کردی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے یہی کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی جانب سے توشہ خانہ درخواست کو غیر مؤثر سماعت قرار دیدیا اور پی ڈی ایم کی جانب سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ درخواست کو خارج کر دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More