اسلام آباد: خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرے مرحلے میں قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سراج الحق کو تیمر گرہ لوئر دیر میں جلسے میں شرکت اور خطاب پر نوٹس جاری کیا ہے۔
سراج الحق کو ڈی ایم او لوئر دیر دفتر میں 29 مارچ کو پیش ہوکر وضاحت دینے کا کہا ہے۔
نوٹس کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں جلسہ جلوس اور ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔