Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا اجلاس، وزارت سائنس کے خط پر غور

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا وزارت سائنس ٹیکنالوجی کے خط پر اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ای وی ایمز کا پائلٹ پراجیکٹ کیا جائیگا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا ۔الیکشن کمیشن اجلاس میں وزارت سائنس کے خط پر غور کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی فراہم کےلئے ٹائم فرہم اور خصوصیات مانگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس کو ایک اور خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ای وی ایمز کا پائلٹ پراجیکٹ کیا جائیگا۔ پائلٹ پراجیکٹ کےلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے چند ای وی ایمز مانگی جائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پائلٹ پراجیکٹ کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا فیصلہ ہوگا۔الیکشن کمیشن نے 9 دسمبر کو وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے 3900 ای وی ایمز مانگیں تھیں۔ وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے جواب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین فراہمی کےلئے رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

Related posts

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کااجلاس جاری

ibrahim ibrahim

حکومت عوام کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے

Hassam alam

دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کیلئے کورونا پابندیوں میں نرمی

Hassam alam

Leave a Comment