کوئٹہ: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔گورنر بلوچستان نے 29 اکتوبر کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب 29 اکتوبر کے اجلاس میں عمل میں لایا جائے گا۔ میرعبدالقدوس بزنجو نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔ سردارصالح بھوتانی اور سردارعبدالرحمن کھتران نے تائید و تجویز کنندہ ہیں ۔
