Urdu
پاکستان تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

لاہور: پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ یہ نشستیں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے منحرف ہونے کے باعث خالی قرار دی گئی تھیں۔

پنجاب اسمبلی کے یہ حلقے راولپنڈی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، لودھراں، بہاولنگر، مظفر گڑھ، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں آتے ہیں۔ تقریباً 4.58 ملین ووٹرز جن میں 2.19 ملین خواتین بھی شامل ہیں، آج کے ضمنی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ان بیس حلقوں میں تین ہزار ایک سو اکتیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں جن میں سے چھ سو چھہتر کو انتہائی حساس اور ایک ہزار ایک سو چورانوے کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ میں خصوصی الیکشن مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

مانیٹرنگ سیل کو صوبائی حکومتوں اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کنٹرول سینٹرز سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ یہ سیل ان حلقوں میں امن و امان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے گا جہاں انتخابات ہو رہے ہیں۔

Related posts

صدر نے کہا تو گورنر راج لگانا ہوگا

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

ibrahim ibrahim

ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment