Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ الیکشن کروائے جائیں۔الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔جب پاکستان کے عوام چاہے گی اس وقت الیکشن ہوگا۔تماری اناء، فساد، نفرت، گالی، دھمکی، غنڈہ گردہ پاکستان میں الیکشن نہیں کروائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کراچی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ بہت افسوسناک ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس نے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے نواز شریف نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر امن قائم کیا تھا۔ وفاق کی تمام اکائیوں نے اس میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی ترجیح ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر سے بہتر ہو۔ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ دو ہفتے پہلے اقتدار کی کرسی پر مسلط ٹولہ عوام کو لوٹ رہا تھا۔ ساٹھ لاکھ نوجوانوں کو بے روزگار کیا۔ مہنگائی کو 3.1 فیصد سے 6 فیصد تک پہنچایا۔ 43 ہزار ارب کے قرضے لئے اور آج یہ ٹولہ سوال کر رہا ہے کہ دو ہفتے میں لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کیوں ہو رہی ہے۔ کسانوں کو ڈیزل کیوں نہیں مل رہا۔ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو بے وقوف نہ بنایا جائے۔ بیرون ملک سازش کا بہانہ اور الیکشن کمیشن پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ نااہل اور ناکام شخص چار سال سے اقتدار میں رہ کر ملک کو معاشی تباہی کا شکار کیا۔انہوں نے بے روزگاری، کشمیر فروشی اور لوڈ شیڈنگ کے تحفے عوام کو دیئے۔سابق دور میں جب اپوزیشن سوال کرے تو اسے بند کر دیا جاتا، پارلیمان میں سوال کیا جائے تو اسے تالہ لگا دیا جاتا، میڈیا سوال کرتا تو اس پر پابندیاں عائد کر دی جاتیں۔

ان کا کہنا تھاان کی آئین شکنی پر عدلیہ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو مسترد کیا تو انہوں نے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیاجب انہوں نے عوام اور آئین کو یرغمال بنایا تو عدالتیں کھلیں اور ان کے خلاف فیصلے آئے تو انہوں نے کہا کہ عدالتیں کیوں کھلیں۔ انہوں نے عدلیہ پر بھی حملے کئے۔آٹھ سال سے زیر التواء فارن فنڈنگ کیس پر انہوں نے جواب دینا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آٹھ سال سے انہوں نے غیر قانونی فنڈنگ کا جواب نہیں دیا۔ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کی غیر قانونی فنڈنگ ہوئی۔ 16 سے زائد اکاؤنٹس انہوں نے ڈیکلیئر نہیں کئے۔ جب ان سے سوال پوچھا جائے تو یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوتے ہیں۔آٹھ سال بعد الیکشن کمیشن چلے گئے ہیں تو وہاں جا کر جواب دیں کہ 70 لاکھ ڈالر پاکستان میں منی لانڈرنگ کے ذریعے آیا تو وہ کہاں گیا۔

Related posts

اقوام متحدہ کی افغانستان کے لیے 4.4 ارب ڈالر کی امداد کی اپیل

Hassam alam

پولیو مہم کے دوران پولیس گردی کا نشانہ بننے والا نوجوان انصاف کا متلاشی

Rauf ansari

مسلم لیگ نون کا لاہور میں ورکرز کنونشن کا اعلان

Rauf ansari

Leave a Comment