Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

الیکٹرونک ووٹنگ مشین میں تمام مسائل کا حل ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ای وی ایم مشین میں تمام مسائل کا حل موجود ہے الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق مشین تیار کی گئی ہے۔قانون پاس ہونے کے بعد مشین ایک حقیقت بن چکی ہے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی میڈیا،صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں رونمائی کی۔ الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق مشین تیار کی گئی ہے اس مشین میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ اپوزیشن کو دعوت دی لیکن اپوزیشن نے مخالفت کی۔ اب قانون پاس ہونے کے بعد مشین ایک حقیقت بن چکی ہے۔ اپوزیشن کے پاس ابھی بھی موقع ہے وہ اپنے تحفظات اور تجاویز الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مشین کو آگے لے کر چلنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ مشین کو ضمنی انتخابات میں بھی ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ یقین ہے الیکشن کمیشن اس ذمہ داری کو پورا کرے گا۔ مشینیں امپورٹ بھی کرسکتے ہیں اور یہاں بھی بنا جاسکتے ہیں، جب الیکشن کمیشن کو ہماری ضرورت پڑے ہم ہر وقت تیار ہیں۔

Related posts

خواجہ اظہار الحسن کی ناراضگی، وزیراعظم سے ملاقات نہیں کی

Rauf ansari

ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے طلبہ بھی پریشان

Hassam alam

حماد اظہر اور محمود الرشید کی میواسپتال آمد، دھماکے کے زخمیوں میں امداد تقسیم کی

Hassaan Akif

Leave a Comment