Urdu
سائنس اور ٹیکنالوجی

ایلون مسک کی ٹوئٹر شیئرز فروخت کرنے کی دھمکی

واشنگٹن: الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی سربراہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو مکمل طور پر خریدنے کی پیشکش کر دی تاہم ٹوئٹر ٹیم نے انکار کردیاہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایلون مسک اس مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کی خریداری کے لیے مجموعی طور پر 43 بلین ڈالرز ادا کرنے کو تیار ہیں۔ اس پیشکش کے فوری بعد ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہو گیا۔ ٹوئیٹر کے بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اس پیشکش پر غور کرے گا۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کو کو اپنا کردار بہتر طور پر ادا کرنے کے لیے پرائیویٹائز کر دیا جانا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں دھمکی بھی دی ہے کہ اگر ان کی پیشکش کو قبول نہیں کیا جاتا تو وہ اس کمپنی میں موجود اپنے شیئرز فروخت کر دیں گے۔وہ اس وقت اس کمپنی کے سب سے زیادہ شیئر رکھنے والی ایک واحد شخصیت ہیں۔

Related posts

بوگاٹی کا پہلی الیکٹرک وہیکل لانچ کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ حل

Hassam alam

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم سہولت متعارف کروادی

Hassam alam

Leave a Comment