Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو ایمان مزاری کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری اور دیگر بلوچ طلبا کی گرفتاری سے روک دیا ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دئے کہ پرامن احتجاج بلوچستان کے طلبا کا آئینی حق ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان زینب مزاری کی اندراج مقدمہ کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ ایمان زینب مزاری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بلوچ طلباء کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔جسٹس اطہر من اللہ کے استفسار پر ایس ایس پی اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ تین پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے پر طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پرامن احتجاج بلوچستان کے طلبا کا آئینی حق ہے،اسلام آباد پولیس اس کیس میں کسی کوبھی گرفتار نہیں کرے گی، کیوں نہ عدالت اس معاملے پر کمیشن بنائے،بلوچستان کے طلبا کی آواز کو نہیں دبایا جائے گا۔عدالت نے پولیس کو بلوچ طلباء کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس، سیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے قائد اعظم یونیورسٹی کے لاپتہ طالب علم حفیظ بلوچ کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی۔

Related posts

وزیرِ اعظم سے گورنر و وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کی ملاقات

Hassam alam

وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کے خلاف دائر درخواست خارج

ibrahim ibrahim

وزیراعظم کا سعودی عرب کی جانب سے امداد پر اظہار تشکر

Hassam alam

Leave a Comment