Urdu
تازہ ترین کھیل

سڈنی ٹیسٹ:آسٹریلیا کا انگلینڈ کو388 رنزکا ہدف

سڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ پہلی اننگ میں دوسو چھیانوے رنزبناکرآؤٹ ہوا۔ آسٹریلیا نے ایک سوبیس رنزکی برتری اور چھ وکٹ پردوسوپینسٹھ رنزبناکر دوسری اننگ ڈیکلیئرڈ کردی اورانگلینڈ کوفتح کے لیے تین سواٹھاسی رنزکا ٹارگٹ دیا۔

سڈنی میں چوتھے ایشزٹیسٹ میں آسٹریلیانے پہلی اننگ چار سوسولہ رنزپر ڈیکلیئرڈ کی تھی۔ چوتھے دن انگلینڈ نے دوسری اننگ سات وکٹوں کے نقصان پر دوسو اٹھاون رنزسے شروع کی اور پوری ٹیم دوسوچھیانوے رنزبناکر پویلین لوٹی۔ جونی بیرسٹونے ایک سو تیرہ رنزبنائے۔ اسکاٹ بولینڈ نے چار،پیٹ کمنزاورنیتھن لیون نے دو،دو وکٹیں لیں۔

پہلی اننگ میں ایک سوبیس کی برتری کے بعد میزبان کینگروز ٹیم نے دوسری اننگ چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسوپینسٹھ رنزبناکر ڈیکلیئرڈ کردی اور انگلینڈ کوفتح کےلیے تین سواٹھاسی رنز کا ٹارگٹ دیا۔ عثمان خواجہ نے دوسری اننگ میں بھی سنچری بنائی اورایک سوایک رنزپرناٹ آؤٹ رہے۔ کیمرون گرین نے چوہتررنزاور عثمان کے ساتھ ایک سونواسی رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ انگلینڈ کے جیک لیچ نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

Related posts

آئین کی خلاف ورزی پر اسد قیصر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی بنتی ہے

Hassam alam

حکومت کا ٹیلی کام سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر15 فیصد کرنے پرغور

Rauf ansari

ارجنٹائن میں کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد

Hassam alam

Leave a Comment