Urdu
تازہ ترین کھیل

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کراچی پہنچ گئی۔ ائیرپورٹ پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے۔ایئر پورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ایئرپورٹ سے خصوصی بس کے ذریعے ہوٹل پہنچایا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈنےہوم گراؤنڈ پرانگلینڈ کی میزبانی کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ایک دن آرام کےبعد انگلینڈ کی ٹیم کل بروز جمعہ سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کا آغاز20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔ اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل ہیں۔ دونوں ٹیمیں16ستمبر سے پریکٹس کا آغازکریں گی۔

7 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ ابتدائی 4 میچز20 ،22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جب کہ باقی 3 میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

Related posts

پاکستان کی ترقی سی پیک سے وابستہ ہے، مشیرتجارت

Hassaan Akif

ایم کیو ایم نے نہ وزارتیں مانگیں نہ ہم نے پیشکش کی، سعید غنی

ibrahim ibrahim

لاہور:پرانی انارکلی میں دھماکا،2ہلاک،12افراد زخمی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment