Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستانی زائرین کیلئے شام میں بہترسہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، نورالحق قادری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے شام میں تعینات پاکستانی سفیر سعید محمد خان نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں شام کے لیے پی آئی اے کی ہفتہ وار دو پروازیں چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستانی زائرین کیلئے ملک شام میں بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ نئی زیارت پالیسی کے حوالے سے شام کے ساتھ ایم او یو پر کام تیز تر کیا جائے۔ زائرین کی سہولیت کیلئے پی آئی اے اور شامی فضائی کمپنی شام ونگ کے مابین کوڈ شیئرنگ کا بندوبست کیا جائے ۔

نور الحق قادری نے کہا کہ کوڈ شیئرنگ کے بعد زائرین ایک ہی سفر میں نجف اور دمشق میں حاضری دے سکیں گے۔شام کے پاکستانی سفارتخانے میں قائم زیارت ڈیسک کو مزید فعال کیا جائے۔ پاکستانی طلباء کا شامی اسلامک سکول “مجمع ابو النور” اور “معھد الفتح “میں داخلوں کا بندوبست کیا جائے ۔

Related posts

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، اہم امور کا جائزہ لیا گیا

Rauf ansari

انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، آرمی چیف

Hassam alam

کراچی میں رواں ہفتے شدید سردی کی پیشگوئی

Hassam alam

Leave a Comment