Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو ون پارٹی اسٹیٹ بنانا چاہتی ہے، احسن اقبال

حیدر آباد: مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو ون پارٹی اسٹیٹ بنانا چاہتی ہے۔ ملک کو سرکس کی طرح چلایا جارہا ہے۔ اداروں میں بے چینی ہے۔

حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہر پاکستانی قائد اعظم کے پاکستان کو بچانے کیلئے سرگرم ہے۔ 2018 میں نئے پاکستان کا خواب دکھایا اور دھوکا دیا گیا۔ نیا پاکستان ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔ اب یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم میں اپنا سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے تمام سیاسی جماعتیں حکومت کو گھر بھیجیں گی۔ آج پاکستان میں ووٹ کی طاقت کو کمزور کیا گیا ہے۔گولی اور جتھوں کی طاقت کو مضبوط کیا گیا ہے۔ بدترین مہنگائی نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ ملک کی تقدیر تبدیل کرنے والے منصوبے بیمار ہوکر سفید ہاتھی بن گئے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو ون پارٹی اسٹیٹ بنانا چاہتی ہے۔اس لئے میڈیا سے آزادی چھین رہے ہیں۔اگر ریاستی مشین غیرجانبدار رہے تو آنے والے الیکشن شفاف اور منصفانہ ہوسکتے ہیں،حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کو نہیں مانتی ۔الیکشن کمیشن کے کام میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ سیکیورٹی کے اداروں میں بے یقینی پیدا کردی گئی۔یہ پاکستان ہے یا کھلونا ہے جس کو سرکس کی طرح چلایا جارہا ہے

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر بات میں کہتے ہیں میں این آر او نہیں دوں گا لیکن سب سے بڑا این آر او خود لیا ہے۔ پاکستان میں اداروں کی اہمیت کو غیر اہم کردیا گیا ہے ۔ سی پیک منصوبوں کو ٹاپ گیر سے نکال کر نیوٹرل کردیا گیا ہے جبکہ ان منصوبوں کا سب سے زیادہ سندھ کو فائدہ تھا ۔

Related posts

خرم شیر زمان کا سندھ میں گورنر راج لگانے کی خواہش کا اظہار

Hassaan Akif

تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بیٹھ کر ملک کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے

Hassam alam

کوئٹہ: کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

Hassam alam

Leave a Comment