Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

یورپی یونین افغانستان میں امن کیلئےاپنا کردار ادا کرے، چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیں دی ہیں ۔ یورپی یونین افغانستان میں محاذ آرائی کے خاتمے اور دیرپا امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے یورپی یونین پارلیمنٹ کے وفد برائے جنوبی ایشیا تعلقات نے نائب صدر ہادی ہوتیلا اور ایم ای پی نکولا پروکاسینی کی سربراہی میں ملاقات کی۔فر یقین نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تعمیری شراکت داری کی بنیاد پر مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر زوردیا۔

یورپی یونین کے وفد نے افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کیلئے پاکستانی کردار کو بھی سراہا۔ یورپی یونین کے وفد نےگورنر پنجاب کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کیلئے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔گورنر پنجاب نے وفد سے مطالبہ کیا کہ کہ یورپی یونین افغانستان میں محاذ آرائی کے خاتمے اور دیرپا امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان امن کیساتھ کھڑا ہے۔مضبوط افغانستان پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ چوہدری سرور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل لازم ہو چکا ہے۔

Related posts

پاکستان میں صرف قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہونا چاہئے، چیف جسٹس

Hassaan Akif

ایشیا کپ، آج پاکستان اور سری لنکا کا ٹاکرا

Nehal qavi

وزیراعظم کا وفاقی وزراء کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ

Rauf ansari

Leave a Comment