نجی کمپنی سے خریدی گئی ای وی ایم مشینیں قابل قبول نہیں ہونگی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس کو خط لکھ کر واضح کیا ہے کہ نجی فرم سے خریدی گئی ای وی ایم مشینیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس کے نام خط میں کہا کہ وزارت کے مطابق ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وہ ایک کمپنی سے معاہدہ کرے گی۔ آئین کے تحت اوپن مارکیٹ سے مشینوں کی خریداری الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے بھی مشینیں خریدنی ہوں تو پیپرا رولز کے تحت ای سی پی ٹینڈرنگ کریگا، وزارت سائنس آگاہ کرے کیا مشینوں کی ضروری ٹیسٹنگ کا عمل اسکے ماہرین نے کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More