Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نیا پاکستان صحت کارڈ کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ اتنا وسیع تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کا پروگرام لے کر آئی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے زیرصدارت پنجاب میں جاری عوامی فلاح ، سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت اور بنیادی صحت کے منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شفقت محمود، حماد اظہر، خسرو بختیار، وزیرِ اعلی پنجاب اور دیگر نے شرکت کی۔

شرکاء اجلاس کو ہیلتھ کارڈ اور احساس راشن رعایت پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت کم آمدن والے خاندانوں کو فراہم کی جانے والی سبسڈی پر پیش رفت اور اس سے تخفیفِ غربت کے متوقع مثبت نتائج کے بارے بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس کو پنجاب کے بڑے شہروں میں جاری احساس کوئی بھوکا نہ سوئے، لنگر خانوں اور پناہ گاہوں پر بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے خاص طور موسمِ سرما میں ریلیف کا باعث بن رہے ہیں۔اجلاس کو کامیاب جوان پروگرام، نیا پاکستان ہاؤسنگ اورا سپورٹس ڈرائیو پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حکمتِ عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے منصوبوں پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے جاری عوامی فلاحی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیا پاکستان صحت کارڈ دنیا کا منفرد ہیلتھ انشورنس پروگرام ہے جس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

Related posts

کوئٹہ میں بم دھماکے سے تین افراد زخمی

ibrahim ibrahim

ایم کیو ایم پاکستان اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے

Hassam alam

کورنگی کاز وے کا راستہ عوام کے لیئے کھول دیا گیا

Nehal qavi

Leave a Comment