Urdu
تازہ ترین جرائم

محکمہ ایکسائز کی تاریخی کامیابی، چھاپے کے دوران 30 کلو آئس اور 8 کلو ہیروئن برآمد

محکمہ ایکسائز کی ایک ٹیم نے ضم شدہ ضلع خیبر میں تاریخی کارروائی کرتے ہوئے چھاپے کے دوران خستہ حال مکان سے 30 کلو گرام آئس اور 8 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز خلیق الرحمان کی محکمہ کے عملے کو مبارکباد۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز کے ٹیم نے ای ٹی او خالد خان کی نگرانی میں ضم شدہ اضلع خیبر میں منشیات کے خلاف تاریخی کاروائی کرتے ہوئے ایک بوسیدہ مکان پر چھاپہ مارا۔ سابقہ قبائلی علاقے میں واقع اس قلعہ نما مکان کی تلاشی کے دوران ایک کمرے سے 4 عدد بوریوں میں چھپائی گئی 30 کلو آئس اور 8 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی جن کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق مذکورہ منشیات ملک بھر کے مختلف شہروں کو سپلائی کی جانی تھی مزید تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی کے مشیر برائے ایکسائز خلیق الرحمن نے اس کارروائی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو ڈرگ فری بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ایکسائزکے متعلقہ حکام کو انعامات دیے جائیں گے۔

Related posts

چیئرمین پی پی سے اے این پی کی قیادت کی زرداری ہاؤس میں ملاقات

Rauf ansari

عمران خان نے عوام کا معاشی قتل کیا، وزیراطلاعات

Rauf ansari

لاہور قلندرز کی ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت

Hassaan Akif

Leave a Comment