اسلام آباد: ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سابق سینیٹر فیصل ووڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دی دے ۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار کے ابتدائی دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ دیا ۔ عدالت نے کہا کہ فیصل ووڈا کی دہری شہریت سے متعلق متفرق فورمز پر درخواستیں دی گئی۔
عدالت نے قرار دیا کہ فیصل ووڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی بیان حلفی جمع کرایا۔دوہری شہریت سے متعلق فیصل ووڈا نے عدالت میں حیلے بہانوں سے التوا لیا۔فیصل ووڈا نے نااہلی کے فیصلے سے قبل ہی بطور رکن قومی اسمبلی استعفی دیا۔