Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

فیصل واوڈا کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت نو دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں جاری نااہلی کیس روکنے کے لیے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت نو دسمبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نےنےسینیٹر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں جاری نااہلی کیس روکنے کے لیے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران فیصل واڈا کے وکیل حسنین علی چوہان کی جگہ نعمان پراچہ عدالت پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کی استدعا کی۔۔۔ جسٹس عامرفاروق نے دریافت کیا کہ الیکشن کمیشن میں سماعت کب ہے ؟ جس پر نعمان پراچہ ایڈووکیٹ نےکہاکہ مجھے کیس کا نہیں پتہ، میں وکیل کے کہنے پر عدالت پیش ہوا ہوں،ہم نے درخواست دوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا نہیں کی تھی۔ حسنین علی چوہان اہڈووکیٹ کراچی میں ہیں آج پیش نہیں ہوسکتے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے پھر آپ نے نہیں کہنا کہ ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہے۔ یہ کیس اسی عدالت میں ڈیڑھ سال بھی پڑا رہا۔ فیصل واؤڈا پہلے بھی ڈیڑھ سال چھپن چھپائی کھیلتے رہے۔ عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت 9 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

Related posts

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

Zaib Ullah Khan

کوروناکے وار تھم گئے،مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ریکارڈ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment