Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جعلی سازشی خط وزارت خارجہ میں تیار کیا گیا، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نو کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ساری باتیں بتا دیں لیکن خط نہیں دکھایا۔اسٹیبلشمنٹ بھی خط کے حوالے سے وضاحت دے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت جب جاتی ہے تو اپنی کارکردگی عوام کو بتاتی ہے مگر یہ حکومت اپنی کارکردگی کے بجائے جعلی خط لے کر آگئی۔ نوازشریف کے منصوبوں پر آج بھی عمران خان جعلی تختیاں لگارہے ہیں۔حکومت عدم اعتماد کے جواب میں اپنے منصوبے لے کرآتی مگر یہ جعلی خط لے آئے۔

مریم نواز نے استفسار کیا کہ آپ نے خط سے متعلق سب کچھ بتا دیا تو خط کیوں نہیں دکھایا؟ ۔عمران خان نے جلسے میں کوئی خط نہیں خالی کاغذ دکھایا۔ آئین توڑنا ان کے لیے آسان ہے لیکن خط دکھانا مشکل ہے۔آپ نے اپوزیشن کے 197 ارکان کو سازش میں شامل قرار دیا۔ ساری باتیں بتا دیں مگر خط نہیں دکھایا۔ خط اس لئے نہیں دکھایا گیا کیونکہ وہ ایک جعلی خط تھا۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدرنے کہا کہ عمران خان نے چند دن کرسی سے چمٹے رہنے کیلئے آئین کو توڑا۔ ان کیلئے آئین توڑنا آسان مگر خط دکھانا مشکل ہے۔خط کو وزارت خارجہ میں تیار کیا گیا۔ انہیں معلوم تھا جب خط عوام یا میڈیا کے سامنے آیا تو پول کھل جائیگا، جس روز خط کا ڈرامہ کرنا تھا اس سے ایک روز پہلے پاکستانی سفیر کو امریکہ سے برسلز بھجوایا، انہیں معلوم تھا کہ خط کا ڈرامہ ہوا تو سفیر سے سوالات ہوں گے، بتایا جائے سفیر کہاں ہے؟

مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ اس خط کے اصل کردار کو میڈیا کے سامنے یا سپریم کور ٹ میں پیش کریں۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کیا۔این ایس سی کے اعلامیہ میں کہیں بھی سازش کا ذکر ہی نہیں تھا، آپ نے اس کمیٹی کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ وہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی ہے عمران بچاؤ کمیٹی نہیں۔

Related posts

تعلیمی اداروں میں طلباء کا منشیات ٹیسٹ لازم قرار دینے کا بل مسترد

Zaib Ullah Khan

لاہور میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، علاقہ میدانِ جنگ بن گیا

Hassam alam

گلیات میں ریس لگانے پر بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment